چین کے سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین وو چھنگ نے کہا ہے کہ چین کی اے-شیئر مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کے شعبے کے حصص کی مارکیٹ ویلیو اب مجموعی مارکیٹ کے ایک چوتھائی سے زائد ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین میں سائنس و ٹیکنالوجی میں جدت کی حوصلہ افزائی کے لئے سرمایہ منڈی کی حمایت بڑھانے کے ساتھ ساتھ اب چین کی اے-شیئر مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کا حصہ پہلے سے زیادہ ہوگیا ہے۔
چائنہ سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن کے چیئرمین وو چھنگ نے پیر کے روز 14 ویں 5 سالہ منصوبے کی مدت (2021-2025) کے دوران ملک کی کامیابیوں کے موضوع پر ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ٹیکنالوجی کمپنیاں اب اے-شیئر مارکیٹ کی مجموعی مارکیٹ ویلیو کا ایک چوتھائی سے زائد حصہ رکھتی ہیں جو کہ بینکاری، غیر بینکاری مالیاتی اور جائیداد کے شعبوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو سے کہیں زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں نئی فہرست میں شامل 90 فیصد سے زائد کمپنیاں یا تو ٹیکنالوجی کمپنیاں ہیں یا وہ کمپنیاں ہیں جن کے پاس اعلیٰ سطح کی تکنیکی مہارت ہے۔
وو نے کہا کہ مارکیٹ ویلیو کے لحاظ سے سرفہرست 50 کمپنیوں میں ٹیکنالوجی کمپنیوں کی تعداد 13ویں پانچ سالہ منصوبے (2016-2020) کے اختتام پر 18 تھی جو اب بڑھ کر 24 ہوگئی ہے۔
