اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانوزیراعظم کی وزراء کو سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کیلئے عملی...

وزیراعظم کی وزراء کو سرمایہ کاری و تجارت کے فروغ کیلئے عملی منصوبوں کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نےسرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کیلئے قابل عمل منصوبوں پر کام کرنے کی ہدایت دیدی ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت سرمایہ کاری، اقتصادی اورتجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر اجلاس ہوا، وزیراعظم نے لندن سے اجلاس کی آن لائن صدارت کی، لندن سے آن لائن ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ، وزیر ماحولیاتی تبدیلی نے شرکت کی، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت، وزیراطلاعات اور وزیر اقتصادی امور بھی شریک ہوئے۔

وزیراعظم نے کہا زراعت، آئی ٹی، معدنیات، سیاحت اور قابل تجدید توانائی میں باہر سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، تجارت کا فروغ بھی پالیسی کا حصہ ہے تاکہ برآمدات میں اضافہ ہوسکے۔

وزیراعظم نے وزارتوں کو زیر تکمیل منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کردی، قابل عمل منصوبوں کی ،نشاندہی کر کے فوری مکمل کریں، کہا اہداف کے حصول کیلئے روڈ میپ اور تبدیلی کا ایجنڈا ترتیب دیا جائے

اقتصادی سرگرمیوں کے روڈ میپ میں نجی شعبے کی شمولیت یقینی بنائی جائے گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!