پیر, اکتوبر 6, 2025
پاکستانسی ٹی ڈی پنجاب: 3 ماہ میں 940 آپریشن، 89 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی پنجاب: 3 ماہ میں 940 آپریشن، 89 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کے تین ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 940 انٹیلی جنس آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 55 ارکان سمیت 89 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کےمطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 89 دہشتگرد گرفتار ہوئے، کارروائی کے دوران لاہور اور راولپنڈی سے 14،14 دہشت گرد گرفتار کیے، فیصل آباد اور بہاولپور سے سات سات، جھنگ اورسرگودھا سے چھ چھ اور ساہیوال سے 5 دہشتگرد گرفتار ہوئے۔

حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے 4، گجرات سے 3، بہاولنگر سے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کیا، گرفتار دہشت گردوں میں فتنہ الخوارج کے 55، داعش کے 5 اور القاعدہ کے دو دو ملزمان شامل ہیں، دہشت گردوں کی شناخت اسحاق، شعیب، حمزہ، جاوید اقبال، اسحاق خان، زاہد، سہیل، اسد، طاہر، منیر وغیرہ کے نام سے ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، موبائل فون اورنقدی برآمد ہوئی، دہشت گرد مختلف مقامات پر کاروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے، تین ماہ میں 13521 کومبنگ آپریشنز کے دوران1131 مشتبہ افراد گرفتار کیے، کومبنگ آپریشنزمیں 552692 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!