مراکش کے شہر تازا میں چینی طبی ٹیم کی ماہرچشم جِن شِی مفت طبی کیمپ میں ایک بچے کی آنکھوں کا معائنہ کررہی ہیں-(شِنہوا)
شنگھائی(شِنہوا)چین کی جانب سے مراکش کو طبی ٹیمیں بھیجنے کی 50 ویں سالگرہ کے موقع پر شنگھائی میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں بتایا گیا کہ چینی طبی امدادی ٹیموں نے 1975 سے اب تک مراکش میں 67 لاکھ مریضوں کو طبی خدمات فراہم کی ہیں۔
ستمبر 1975 میں مراکش کی دعوت پر چینی حکومت نے طبی ٹیمیں بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا۔ گزشتہ 5 دہائیوں میں چین نے مجموعی طور پر 197 گروپوں میں 2 ہزار 25 طبی ماہرین مراکش بھیجے ہیں۔
چینی ٹیموں نے مقامی ہسپتالوں کو طبی آلات عطیہ کئے، معیاری تشخیص اور علاج کے طریقہ کار میں مدد کی اور تکنیکی تربیت فراہم کی جس سے مراکش میں طبی سہولیات کی دستیابی اور پائیداری کو بہتر بنانے میں مدد ملی۔
قومی صحت کمیشن کی ایک عہدیدار لی جوان نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان صحت کے شعبے میں تعاون اور تبادلوں کو مزید مضبوط کرنے کی خواہاں ہے۔
تقریب کے دوران مراکش کے لئے روانہ ہونے والی چینی طبی ٹیم کے 198 ویں گروپ کی رخصتی کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link