اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچینی کمپنی نے تیل اور گیس نکالنے کے لئے غیر روایتی تکنیکی...

چینی کمپنی نے تیل اور گیس نکالنے کے لئے غیر روایتی تکنیکی حل متعارف کرادیا

چین کے نائب وزیر برائے قدرتی وسائل نے کہا ہے کہ چین نے تیل، قدرتی گیس اور یورینیم کی تلاش میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ (شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)چین کی توانائی ٹیکنالوجی کمپنی ہونگ ہوا گروپ نے ایک ذہین فریکچرنگ حل متعارف کرایا ہے جس کا مقصد تیل اور گیس نکالنے کے غیر روایتی عمل کو آسان اور خودکار بنانا ہے۔

ماہرین صنعت کا کہنا ہے کہ یہ حل ایسے وقت میں پیش کیا جا رہا ہے جب دنیا بھر میں اس مشکل مگر اہم توانائی پر انحصار بڑھ رہا ہے۔  تیل اور گیس کے روایتی ذخائر کے برعکس جو نکالنا آسان ہیں، غیر روایتی ذخائر کو نکالنے کے لئے فریکچرنگ جیسی جدید تکنیکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے متعلقہ ٹیکنالوجی توانائی کی عالمی سلامتی کو بہتر بنانے میں نہایت اہم ہے۔

ہونگ ہوا کمپنی کے فریکچرنگ سیکشن کے سربراہ ژاؤ چھونگ شینگ کے مطابق ہونگ ہوا کا تیار کردہ نظام 6 بڑے نظاموں کو ذہانت سے کنٹرول کرتا ہے، جن میں ذہین بجلی کی فراہمی اور تقسیم، ذہین الیکٹرک فریکچرنگ پمپ، ذہین حفاظتی اور فریکچرنگ کنٹرول نظام شامل ہیں۔

ژاؤ نے بتایا کہ یہ حل روایتی کاموں کو آسان بنائے گا کیونکہ یہ 33 مختلف مراحل کو ایک خودکار عمل میں ضم کر دے گا، جس سے انسانی محنت میں 90 فیصد کمی آئے گی اور کام کی جگہ کی کارکردگی میں 15 فیصد بہتری ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ نظام کاربن کے اخراج کو بہت کم کرتا ہے اور پائیداری کے اہداف کی حمایت کرتا ہے جبکہ صنعت کی حفاظتی اور عملی کارکردگی کی ضروریات کو بھی پورا کرتا ہے۔

ہونگ ہوا جو ڈونگ فانگ الیکٹرک کمپنی کی ذیلی کمپنی ہے اور دنیا میں زمینی ڈرلنگ کے بڑے سازوسامان بنانے والوں میں سے ایک ہے، شمالی امریکہ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کو اپنا سامان فراہم کرتی ہے۔ اس نئی ٹیکنالوجی کی تقریب میں 20 سے زائد ممالک کی 200 سے زیادہ کمپنیوں، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں کے 300 سے زیادہ ماہرین نے شرکت کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!