اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں بین الاقوامی سیمپوزیم کا انعقاد،نئے معیاری پیداواری عوامل کی ترقی...

بیجنگ میں بین الاقوامی سیمپوزیم کا انعقاد،نئے معیاری پیداواری عوامل کی ترقی اجاگر

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جدیدیت کے عمل میں نئے معیاری پیداواری عوامل پر بین الاقوامی سیمپوزیم کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں جدیدیت کے عمل میں نئے معیاری پیداواری عوامل کے موضوع پر ایک بین الاقوامی سیمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب میں چین، برطانیہ، جمہوریہ کوریا اور ترکیہ سمیت 37 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ ان میں سفارتی نمائندے، سرکاری عہدیدار، ماہرین، سکالرز اور مختلف اداروں کے نمائندوں کے علاوہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے بھی شامل تھے۔

شرکاء نے نئے معیاری پیداواری عوامل سے متعلق نظریاتی پہلو، پالیسی پر عملدرآمد اور بین الاقوامی تجربات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ مشترکہ کوششوں کے ذریعے ان پیداواری عوامل کو فروغ دیا جائے اور معیشت کی نئی محرک قوتوں کو جنم دیا جائے۔

شرکاء نے کہا کہ نئے معیاری پیداواری عوامل کی ترقی اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ کے لئے ایک بنیادی تقاضا اور اہم محور ہے جو چینی جدیدیت کے لئے ایک مضبوط مادی اور تکنیکی بنیاد فراہم کرتا ہے۔

شرکاء نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ چین نے اپنے نئے ترقیاتی فلسفے کو پیش کیا ہے اور اس کو فعال طور پر نافذ کیا ہے جس کے ذریعے ان نئے معیاری پیداواری عوامل کو تیزی سے فروغ دیا جا رہا ہے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ ان کوششوں سے نہ صرف چین کو اپنی جدیدیت اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ عالمی اقتصادی بحالی کو فروغ دینے، عوامی فلاح و بہبود بڑھانے اور مشترکہ خوشحالی کے حصول کے لئے بھی نئے مواقع اور پلیٹ فارم فراہم کرتی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!