اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین کے سنکیانگ میں شمال اور جنوب کو ملانے والی نئی ایکسپریس...

چین کے سنکیانگ میں شمال اور جنوب کو ملانے والی نئی ایکسپریس وے کی تعمیر شروع

چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں واقع بل کھاتی دوکو ہائی وے کے ایک حصے کاخوبصورت منظر۔ (شِنہوا)

اُرمچی(شِنہوا)چین نے سنکیانگ ویغور خود مختار علاقے میں تیان شان پہاڑوں کے آر پار ایک نئی ایکسپریس وے کی تعمیر کا آغاز کیا ہے، جس کا مقصد خطے کے شمال اور جنوب کے درمیان سفر کا وقت کم کرنا اور سیاحت و تجارتی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔

 393.7 کلومیٹر طویل دوکو ایکسپریس وے دوشانزی سے شروع ہو کر خطے کے جنوب میں واقع کوچا  تک جائے گی، جس پر رفتار 100 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ رکھی گئی ہے۔ اسے 2032 تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے ڈرائیونگ کا وقت تقریباً 5 گھنٹے رہ جائے گا۔

اپنی خوبصورتی کے لئے مشہور موجودہ دوکو ہائی وے یا دوشانزی-کوچا ہائی وے سال میں صرف 4 ماہ کھلا رہتا ہے کیونکہ وہاں برفباری ہوتی ہے۔ توقع ہے کہ نئی ایکسپریس وے سال بھر سفر کی سہولت فراہم کرے گی اور نارات سبزہ زار جیسے مشہور مقامات کو ملائے گی۔

نارات ٹاؤن شپ کے چرواہے بیانکےشیکے کے مطابق کہ یہ وہ چیز ہے جس کا ہم کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے۔ ماضی میں سردیوں کی برفباری نے ہمیں مکمل طور پر بند کر دیا تھا۔ طبی امداد حاصل کرنا یا سامان خریدنا مشکل ہوتا تھا۔ یہ شاہراہ زندگی کو بہت آسان بنا دے گی۔

سنکیانگ کے محکمہ نقل وحمل کے نائب سربراہ وانگ شِنگ ہوا نے کہا کہ دوکو ایکسپریس وے سے ملک کے مغربی علاقوں کے نقل و حمل کے نظام میں بہتری آئے گی اور سنکیانگ میں اقتصادی ربط کو فروغ ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!