چین کے شمال مشرقی صوبے جی لین کے شہر چھانگ چھون میں چین کی ریڈ فالکن ایئروبیٹک ٹیم کے طیارے چینی پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے 2025 ایوی ایشن اوپن ڈے کی سرگرمیوں اور چھانگ چھون ایئر شو کے دوران فضائی کرتب کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
چھانگ چھون(شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) ایئر فورس کی 2025 ایوی ایشن اوپن ڈے ایونٹ اور چھانگ چھون ایئر شو کا چین کے شمال مشرقی شہر چھانگ چھون میں آغاز ہوگیا۔ اس ایونٹ میں فضائیہ کی تازہ ترین ترقی اور کامیابیوں کو متحرک فضائی مظاہروں اور جامد نمائشوں کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔
اس ایئر شو میں فلائٹ اور پیراشوٹ مظاہرے کرنے والی ٹیمیں اور جنگی یونٹوں کے جنگی طیارے شامل ہیں۔
نمایاں مظاہروں میں وائی وائی-20 اے ٹینکر کا جے-16 جنگی طیاروں کے ساتھ ری فیولنگ سے قبل کی فارمیشن میں پرواز، ایچ-6 طیاروں کی جوڑی کی فارمیشن اور 4 جے-20 سٹیلتھ فائٹر طیاروں کی حفاظت میں کے جے-500 پیشگی انتباہی طیارے کی پروازیں شامل ہیں۔
جے-16 کے ایک پائلٹ وو ہاؤ ران نے کہا کہ مختلف طیاروں کی ہم آہنگ نمائش دراصل ہماری معمول کی جنگی تربیتی مشقوں کو براہ راست ایئر شو میں لے آ رہی ہے۔
رواں سال کا ایونٹ 5 دن تک جاری رہےگا۔ 2011 میں اپنے آغاز کے بعد سے یہ پی ایل اے ایئر فورس کی ترقیاتی کامیابیوں اور اس کی تزویراتی تبدیلی کو پیش کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
