جمعہ, اکتوبر 10, 2025
پاکستانبارشیں، سیلاب، متاثرہ 579 فیڈرز میں سے 350 مکمل، 222 جزوی بحال

بارشیں، سیلاب، متاثرہ 579 فیڈرز میں سے 350 مکمل، 222 جزوی بحال

محکمہ توانائی نے بارشوں و سیلاب سے متاثرہ51 گرڈز، 579فیڈرز میں سے 350فیڈر مکمل جبکہ 222 کو جزوی بحال کر کے صارفین کو بجلی فراہم کردی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں ہونیوالی مون سون بارشوں اور شدید سیلاب کے باعث 51 گرڈ اور 579 فیڈرز متاثر ہوئے جس پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے اب تک 350فیڈرز کو مکمل جبکہ 222 کو جزوی بحال کر دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں 28گرڈ اور 81فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے فیڈرز میں 54مکمل اور 27جزوی بحال کر کے 24698 صارفین کو بجلی فراہم کردی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مطابق لیسکو کے 67متاثرہ فیڈرز میں سے 66مکمل اور 1جزوی طور پر بحال ہوچکے ہیں جبکہ 441متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام اتوار 21ستمبر تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔

میپکو کے 181متاثرہ فیڈرز میں سے 21مکمل اور 153 جزوی طور پر بحال کئے گئے ہیں ۔حکام کے مطابق زیر انتظام علاقوں میں پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔ گیپکوکے 11گرڈز اور 103فیڈرز متاثرہ فیڈرز میں سے 101مکمل اور 2جزوی طور پر بحال کردیئے گئے جبکہ 204متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلابی پانی اترنے پر مکمل کیا جائے گا رپورٹ کے مطابق پیسکو کے 88فیڈرز مکمل اور 3جزوی طور پر بحال کردئیے گئے ہیں۔

پاور ڈویژن کے مطابق ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے متاثرہ 18 فیڈرز میں سے 17مکمل اور 1جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ہیزیکو کے زیر انتظام علاقے مانسہرہ کے 3متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال جبکہ سیپکو کے زیر انتظام علاقے کے 35 متاثرہ فیڈر عارضی طور پر بحال کر دئیے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!