مکاؤ: چین کے مکاؤ کی شماریات اور مردم شماری سروس نے بتایا ہے کہ جولائی کے مہینے میں30 لاکھ 21 ہزار189سیاحوں نے مکاؤ کا دورہ کیا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.5 فیصد زیادہ تعداد ہے جبکہ یہ تعداد گزشتہ ماہ کی نسبت بھی 18.4 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق چینی مین لینڈ سیاحوں کا ایک اہم ذریعہ رہا ، جہاں سے21 لاکھ 18 ہزار 3 ہزار 3 سو 97 سیاح مکاو آئے، یہ گزشتہ سال کی نسبت 14.3 اضافہ ہے۔
دریں اثناء ہانگ کانگ سے آنے والوں کی تعداد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.9 فیصد کمی ہوئی جبکہ تائیوان سے آنے والوں کی تعداد میں 29.5 فیصد اضافہ ہوا۔
اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد گزشتہ سال کی نسبت 33.3 فیصد اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 72 ہزار 983رہی جو جولائی 2019 کی تعداد کا 75.5 فیصد ہے۔
