اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانپاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، آئی اے ای اے

پاکستان کا ایٹمی پروگرام پرامن ہے، آئی اے ای اے

ڈی جی عالمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے )رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیتے ہوئے عالمی ادارے کیساتھ تعاون کی تعریف کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں رافیل ماریانوگروسی نے کہا کہ پاکستان کے سول نیوکلیئر انرجی پروگرام میں پیش رفت قابل تعریف ہے، خاص طور پر چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کی تعمیر اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروری 2025ء میںسی فائیو کی سائٹ پر پہلے کنکریٹ ڈالنے کے مرحلے کا مشاہدہ کیا تھا۔

رافیل ماریانو گروسی نے پاکستان کی صلاحیت سازی، تربیت اور سماجی و اقتصادی ترقی میں جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال میں اہم شراکت دار اور جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلیئر پاور پروگرام قومی ترقیاتی اہداف اور آئی اے ای اے کے فریم ورک کے مطابق ہے، پاکستان کے جوہری بجلی گھر اعلی ترین حفاظتی معیار کے مطابق چلائے جا رہے ہیں اور ملک کو کم کاربن، قابل اعتماد بجلی فراہم کر رہے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!