پشاور ہائیکورٹ نے منشیات مقدمات احتساب عدالتوں کو منتقل کردیئے۔ ذرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے احتساب عدالتوں کو منشیات کیسز کی سماعت کے خصوصی اختیارات دے دیئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق عدالت نے 300مقدمات تین احتساب عدالتوں کو منتقل کئے ہیں جو ان پر سماعت کر کے جلد فیصلے کریں گی۔
