بابا گرو نانک دیو جی کے 486 ویں جوتی جوت کی تین روزہ تقریبات شروع ہوگئیں، مرکزی تقریب 22ستمبر کو گردوارہ کرتارپور میں منعقد کی جائے گی۔
گردوارہ کرتارپور کے گیانی گوبند سنگھ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سیلابی صورتحال کے بعد صفائی و بحالی کا عمل مکمل کر کے کرتارپور کو عام لوگوں کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور دنیا بھر سے بڑی تعداد میں سکھ یاتری تقریبات میں شرکت کر رہے ہیں، تاہم بھارت نے اپنے یاتریوں کو کرتارپور میں جوتی جوت کی تقریب میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔
گیانی گوبند سنگھ نے کہا کہ کرتارپور گردوارہ ہمیشہ کی طرح امن، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے، یہ تقریبات اسی روایت کو آگے بڑھانے کیلئے منعقد کی جا رہی ہیں۔
