ہانگ کانگ: چین کے پرامن اتحاد کو فروغ دینے کے لئے ہانگ کانگ میں اوورسیز چائنیز ورلڈ کانفرنس 2024 منعقد ہوئی۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے کانفرنس کو مبارکباد کا خط بھیجا۔
وانگ نے خط میں کہا کہ ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ سمندر پار چینی طویل عرصے سے نام نہاد "آزادی” کی مخالفت کرکے دوبارہ اتحاد کو فروغ دے رہے ہیں۔ انہوں نے آبنائے تائیوان میں مختلف شعبوں میں تبادلوں کے فروغ میں کردار ادا کیا، ایک چین اصول کے لئے عالمی برادری کے عزم کو گہرا کیا ہے اور چین کے پرامن اتحاد کے لئے کام کیا ہے۔
وانگ نے ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان میں اپنے ہم وطنوں کے ساتھ ساتھ سمندر پار چینیوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تاریخ کے رجحانات سے ہم آہنگ رہتے ہوئے چینی قوم کے مجموعی مفادات کا تحفظ کرنے کے علاوہ "تائیوان کی آزادی” کی مخالفت کرتے اور دوبارہ اتحاد کے فروغ میں ساتھ دیتے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے یونائیٹڈ فرنٹ ورک ڈپارٹمنٹ کے سربراہ شی تائی فینگ نے تقریب میں شرکت کی اور اس بات پر زور دیا کہ اندرون و بیرون ملک ہم وطنوں کو اکٹھا کرنے والی اس کانفرنس سے "آزادی” کی مخالفت ہوگی اور اتحاد فروغ پائے گا۔
اس کانفرنس کا موضوع "چین کے پرامن اتحاد کا فروغ اور چینی قوم کی عظیم تجدید شباب کے لئے جدوجہد ” تھا۔ کانفرنس کی میزبانی "ہانگ کانگ تنظیم برائے فروغِ پرامن چینی اتحاد ” نے کی تھی اور اس میں 1 ہزار 200 سے زائد نمائندے شریک ہوئے۔
کانفرنس میں ہانگ کانگ اعلامیہ 2024 کی منظوری بھی دی گئی۔
