اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے یورپی یونین کے الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کو غیرمنصفانہ قرار...

چین نے یورپی یونین کے الیکٹرک گاڑیوں پر ٹیکس کو غیرمنصفانہ قرار دیدیا

بیجنگ: چین نے یورپی کمیشن کے چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 36.3 فیصد تک درآمدی ڈیوٹی عائد کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چینی کاروباری اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کو تحفظ دینے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔

گزشتہ ماہ یورپی کمیشن نے اکتوبر 2023 میں چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف تحقیقات کی روشنی میں چینی الیکٹرک گاڑیوں پر 37.6 فیصد تک کی شرح سے اضافی ٹیکس عائد کیا تھا۔

کمیشن نے گزشتہ روز ٹیکس کی شرح پر نظر ثانی پر مبنی ایک مسودہ جاری کیا ہے جو یورپی یونین کے ارکان منظوری سے مشروط ہے۔

چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ کمیشن کا چینی الیکٹرک گاڑیوں پر سبسڈی کے خلاف تحقیقات کا عمل عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کے تحت نہیں تھا اور یہ "منصفانہ مسابقت” کی آڑ میں "غیر منصفانہ مسابقت” ہے۔

ترجمان نے کہا کہ تفتیشی عمل کے دوران چینی حکومت اور الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت نےسوالنامے، تحریری تبصرے اور بیانات سمیت مختلف ذرائع کے ذریعے قانونی دستاویزات اور شواہد مہیا کرکے یورپی یونین کے غیر معقول طریقہ کار کا جامع اور مکمل دفاع کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کمیشن کا غلط طرز عمل گاڑیوں کی عالمی صنعت کے سپلائی چینز کو متاثر کرکے یورپی صارفین کے مفادات کو نقصان پہنچائے گا۔ اس سے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں یورپی یونین کی منصوبوں اور عالمی تعاون کو بھی نقصان پہنچے گا۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ فریقین نے جون کے اختتام سے اس معاملے پر تکنیکی مشاورت کے 10 سے زیادہ دور کئے ہیں ۔ ترجمان نے یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ تجارتی تنازعات میں اضافہ روکنے کے لئے عملی اقدامات کرے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!