چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات (ایس سی آئی او) کے زیر اہتمام "نئے دور میں سنکیانگ کے نظم ونسق کے لئے سی پی سی کے رہنما اصول: عملی اقدامات اور کامیابیاں” کے عنوان سے حقائق نامہ کے اجرا کے لئے پریس کانفرنس کی جا رہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار خطے میں 2024 کے دوران متعدد معاشی اشاریے 2024 میں چین میں تیز ترین ترقی کی فہرست میں شامل رہے۔
سنکیانگ علاقائی حکومت کے ایگزیکٹو نائب چیئرمین چھن وی جون نے ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ 2024 میں سنکیانگ کی مجموعی ملکی پیداوار میں گزشتہ سال کی نسبت 6.1 فیصد اضافہ ہوا جو 20 کھرب یوآن (تقریباً 281.4 ارب امریکی ڈالر) کے نشان سے تجاوز کرگئی۔
چھن کے مطابق پچھلے سال سنکیانگ کی طے شدہ اثاثہ جات میں سرمایہ کاری میں ایک سال قبل کی نسبت 6.9 فیصد، مقررہ حد سے بڑی صنعتوں کی ویلیو ایڈڈ پیداوار میں 8 فیصد اور عام عوامی بجٹ کی آمدنی میں 10.5 فیصد اضافہ ہوا۔
علاقائی حکومت کے چیئرمین ارکین تونیاز نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران عوام کی آمدنی بڑھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ2024 میں شہری اور دیہی رہائشیوں کی فی کس قابل استعمال آمدنی بالترتیب 42 ہزار820 یوآن اور 19 ہزار427 یوآن تک پہنچ گئی ہے جو 2012 کے اعداد و شمار کے مقابلے میں بالترتیب 23 ہزار801 یوآن اور 12ہزار551 یوآن زائد ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران "نئے دور میں سنکیانگ کے نظم و نسق کے لئے سی پی سی کے رہنما اصول: عملی اقدامات اور کامیابیاں ” کے عنوان سے ایک حقائق نامہ بھی جاری کیا گیا۔
رواں سال سنکیانگ ویغور خودمختار خطے کے قیام کی 70ویں سالگرہ بھی منائی جا رہی ہے۔
