امریکی ڈولٹل ریڈر روڈنی راس وائلڈر کے پوتے ولیم راس کانٹنبرگر اور ان کی اہلیہ ٹریسی نے بدھ کے روز چین کے مشرقی صوبہ ژےجیانگ کے شہر چھوژو کا دورہ کیا ہے اور دوسری جنگِ عظیم کے دوران چین اور امریکہ کے درمیان قائم ہونے والی دوستی کی یادوں کو تازہ کیا ہے۔
18 اپریل 1942 کو وائلڈر نے پرل ہاربر پر حملے کے جواب میں جاپان پر ڈولٹل ریڈ میں حصہ لیا تھا۔
جب طیاروں کا گروپ حملے کے بعد جنوب کی طرف مڑا تو ایندھن ختم ہونے کے باعث کئی طیارے چین کے مشرقی مقامات پر گر کر تباہ ہو گئے تھے اور چھوژو کے مقامی دیہاتیوں نے اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر وائلڈر کو بچا لیا تھا۔
اپنے دورے کے دوران اس جوڑے نے ڈولٹل ریڈ میموریل ہال کا معائنہ کیا ہے۔ اُن دیہاتیوں کی اولادوں سے ملاقات کی جنہوں نے وائلڈر کو بچایا تھا اور مقامی ہائی اسکول کے طلبہ کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کیا ہے۔
کانٹنبرگر کا کہنا ہے کہ وہ اُن دیہاتیوں کی اولادوں کی مہمان نوازی سے بے حد متاثر ہوئے ہیں جنہوں نے ان کے دادا کو بچایا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے دادا کی بقا چینی دیہاتیوں کی بہادری اور فراخ دلی کی مرہونِ منت تھی۔
ساوٴنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ولیم راس کانٹنبرگر، امریکی ڈولٹل ریڈر روڈنی راس وائلڈر کے پوتے
’’میں اس خاندان کی فراخ دلی سے بہت متاثر ہوا ہوں جس نے میرے دادا کو بچایا تھا۔ ہم ان کے بے حد شکر گزار ہیں کہ انہوں نے مشکل وقت میں ان کی مدد کی۔‘‘
ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ٹریسی ڈایان کانٹنبرگر، امریکی تاریخ کی استانی
’’اگرچہ ہم ایک ہی زبان نہیں بولتے لیکن ہم نے ایک دوسرے کے دل کو ضرور سمجھا ہے۔‘‘
ٹریسی کانٹنبرگر تاریخ کی استانی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی کہانیاں دوبارہ سنانا ضروری ہے تاکہ نئی نسل تعاون اور امن کی اہمیت کو سمجھ سکے۔
ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ٹریسی ڈایان کانٹنبرگر، امریکی تاریخ کی استانی
’’بطور تاریخ کی استانی میں نے اس پہلو کو کبھی پوری طرح نہیں سمجھا تھا۔ اب مجھے یہ کہانی سنانی ہے اور دنیا تک پہنچانی ہے۔اصل تعلق لوگوں کے درمیان ہوتا ہے۔ ہم نے ماضی میں تعاون کیا تھا تو ہم آج بھی کر سکتے ہیں۔‘‘
ساوٴنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ولیم راس کانٹنبرگر، امریکی ڈولٹل ریڈر روڈنی راس وائلڈر کے پوتے
’’یہ دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں کہ چین کی نئی نسل اتنی دلچسپی کے ساتھ شامل ہے۔ ہماری ذمہ داری ہے کہ امریکی نوجوانوں تک بھی یہ کہانی پہنچائیں۔ انہیں بتائیں کہ ہمارے ممالک نے ماضی میں ایک مقصد کے لیے مل کر کام کیا تھا۔ ہم تعاون کے ذریعے امن قائم کر سکتے ہیں۔‘‘
چھوژو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
————————————–
آن سکرین ٹیکسٹ:
امریکی ڈولٹل ریڈر کے پوتے کا چین میں دورہ
چھوژو میں دوسری جنگِ عظیم کی دوستی کی یادیں تازہ
چینی دیہاتیوں کی بہادری اور فراخ دلی کو خراجِ تحسین
چھوژو کے اسکول طلبہ اور مقامی خاندانوں سے ملاقاتیں
دادا کی بقا چینی عوام کی بہادری کا نتیجہ ہے۔ ڈولٹل ریڈر کے پوتے
کہانی نئی نسل تک پہنچانی ضروری ہے۔امریکی استانی
چینی نئی نسل کی دلچسپی نے امریکی مہمانوں کو متاثر کیا

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link