اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین کے  عالمی اقدامات مکمل طور پر یو این چارٹر کے مطابق...

چین کے  عالمی اقدامات مکمل طور پر یو این چارٹر کے مطابق ہیں،سربراہ اقوام متحدہ 

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منگل کے روز کہا ہے  کہ چین کے پیش کردہ ’گلوبل گورننس انیشی ایٹو‘  مکمل طور پر اقوام متحدہ کے منشور سے ہم آہنگ ہیں۔

گوتریس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ ہفتے شروع ہونے والے ہائی لیول ویک سے قبل ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کو بتایا  کہ میری رائے میں یہ بات اجاگر کرنا نہایت ضروری ہے کہ ان عالمی اقدامات میں کثیرالجہتی کا مکمل احترام کیا گیا ہے۔ کثیرالجہتی اداروں کے مرکزی ستون کی حیثیت سے اقوام متحدہ کی بھرپور حمایت کی جاتی ہے اور عالمی تعاون کے ساتھ ساتھ تنازعات کے پرامن حل کے لئے ایک پختہ عزم بھی موجود ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ نے مزید کہا کہ اسی لئے میرا یقین ہے کہ یہ گلوبل گورننس انیشی ایٹو ایسے اصول ہیں جو اقوام متحدہ کے منشور سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): انتونیو گوتریس، سیکرٹری جنرل، اقوام متحدہ

 "میری رائے میں یہ بات اجاگر کرنا بہت ضروری ہے کہ ان’گلوبل گورننس انیشی ایٹو‘ میں کثیرالجہتی کا مکمل احترام کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کو کثیرالجہتی اداروں کے مرکزی ستون کے طور پر بھرپور حمایت حاصل ہے اور عالمی تعاون اور تنازعات کے پرامن حل کے لئےایک  پختہ عزم بھی موجود ہے۔ لہٰذا میرا یقین ہے کہ یہ’گلوبل گورننس انیشی ایٹو‘ اقوام متحدہ کے منشور سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔”

اقوام متحدہ سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین کے’گلوبل گورننس انیشی ایٹو‘ اقوام متحدہ کےمنشور سے ہم آہنگ ہیں

یہ عالمی تعاون اور پرامن تنازعات کے حل کی ضامن ثابت ہوں گی

اقوام متحدہ کے سربراہ نے چینی اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا ہے

انتونیو گوتیرس انہیں  کثیرالجہتی اداروں کی مضبوطی کا آئینہ دار سمجھتے ہیں

گوتیرس نے جنرل اسمبلی کے ہائی لیول ویک سے قبل پریس کانفرنس کی

اقوام متحدہ کو عالمی مرکز کی حیثیت سے بھرپور حمایت حاصل ہے

عالمی امن و تعاون کیلئے چینی حکمت عملی کے دوررس نتائج ہوں گے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!