چین کےریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے ایک حقائق نامہ جاری کیا ہے جس کا عنوان "نئے دور میں خواتین کی ہمہ جہت ترقی میں چین کی کامیابیاں” ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کےریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے جمعہ کے روز ایک حقائق نامہ جاری کیا ہے جس کا عنوان "نئے دور میں خواتین کی ہمہ جہت ترقی میں چین کی کامیابیاں” ہے۔
5 ابواب پر مشتمل یہ حقائق نامہ صنفی برابری اور خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق بیجنگ میں منعقد ہونے والے عالمی رہنماؤں کے اجلاس 2025 سے قبل جاری کیا گیا ہے۔
حقائق نامے میں نئے دور میں صنفی مساوات اور خواتین کی ہمہ جہت ترقی کے فروغ کے لئے چین کے نظریے، اصولوں اور اختراعی طریقوں کا جامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔
اس میں چینی خواتین کی نمایاں کامیابیوں اور ان کی خدمات کو اجاگر کیا گیا ہے اور یہ واضح کیا گیا ہے کہ چین عالمی سطح پر خواتین کی ترقی کے لئے کی جانے والی کوششوں میں بھرپور شراکت دار بننے کے لئے پرعزم ہے۔
حقائق نامے میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ صنفی مساوات کا حصول ایک عظیم مقصد ہے اور چینی خواتین کو آج تک اتنے زیادہ مواقع کبھی حاصل نہیں ہوئے جتنے کہ آج دستیاب ہیں تاکہ وہ اپنی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لا سکیں اور اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔ چینی خواتین کی جدوجہد اور ترقی نے پہلے کبھی اتنے وسیع امکانات کا مشاہدہ نہیں کیا۔
