اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینوی لاگ:یولونگ برفانی پہاڑ کے دامن میں  ڈونگبا ثقافت کی نایاب روایات...

وی لاگ:یولونگ برفانی پہاڑ کے دامن میں  ڈونگبا ثقافت کی نایاب روایات آج بھی برقرار

اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): لیانگ وانشان نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی

"میں اس وقت یولونگ برفانی پہاڑ کے مقام پر موجود ہوں۔ صدیوں سے ناسی قوم اس پہاڑ کے دامن میں رہتی آئی ہے اور اس نے ڈونگبا ثقافت کو جنم دیا ہے جو اس برادری کی روایات کا امین ہے۔ یہاں کھڑے ہو کر بخوبی دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح فطرت اور انسانی دانش مندی مل کر اس قدیم ثقافت کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔”

پہاڑ کے مختصر دورے کے بعد میں نے ڈونگبا ثقافت کو جاننے کے لیے لِی جیانگ کے پرانے شہر کا رخ کیا تاکہ ڈونگبا تصویری رسم الخط اور ڈونگبا کاغذ کے منفرد حسن کو قریب سے دیکھا جا سکے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی): ہی رُن یوان مالک ناسی ہیروگلفک آرٹ گیلری

"یہ ایک مرکب علامت ہے جس کا مطلب یولونگ برفانی پہاڑ ہے۔یہ ناسی قوم کا ڈونگبا تصویری رسم الخط ہے جو دنیا میں واحد زندہ تصویری تحریری نظام ہے۔ کاغذ بذات خود قومی غیر مادی ثقافتی ورثہ ہے۔ڈونگبا ثقافت کی وراثت اس کی جان داری کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ تحریر ہے لیکن جب اس میں رنگ شامل ہو جائے تو یہ مصوری بن جاتی ہے۔ اسے لوگو ڈیزائن میں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یوں یہ وقت کے ساتھ چلتی ہے اور بہت کارآمد تحریری شکل ہے۔”

ڈونگبا کاغذ مقامی پودے کی چھال سے تیار کیا جاتا ہے۔

یہ کیڑوں سے محفوظ، واٹر پروف اور پائیدار ہوتا ہے۔

ڈونگبا کاغذ سازی کی تکنیک کو قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی ابتدائی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

آٹھ سے نو ستمبر کے دوران یونان میں گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم 2025 میں شریک کچھ مہمانوں نے لِی جیانگ کا بھی دورہ کیا ہے۔

میں نے ان میں سے تین کو مدعو کیا تاکہ وہ لی جیانگ کے پرانے شہر میں میرے ساتھ ڈونگبا کاغذ خود تیار کرنے کا تجربہ کریں۔

ساوٴنڈ بائٹ 2 (انگریزی): لی چیان چونگ چیئرمین سینٹر آف ریجنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز ملائیشیا

"یہ ایک بہت منفرد ورثہ ہے۔ کاغذ بنانے کے اتنے مراحل ہیں کہ ہمیں حیرانی ہوئی ہے۔ آپ کو یہ عمل بار بار دہرانا پڑتا ہے۔”

ساوٴنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ساندرا پٹریشیا کلارک مینیجنگ پارٹنر و شریک بانی دی ایڈووکیٹ میگزین بارباڈوس

"ہم عام طور پر کاغذ کو معمولی چیز سمجھتے ہیں۔ اسٹیشنری کی دکان سے ایک گٹھی خرید لیتے ہیں۔ لیکن یہاں جب آپ دیکھتے ہیں کہ یہ کیسے بنتا ہے تو اس کی تیاری میں لگنے والی محنت کی اصل قدر سمجھ آتی ہے۔”

اسٹینڈ اپ 2 (انگریزی): لیانگ وانشان نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی

"یونان اپنی نسلی اقلیتوں کی تنوع کے باعث مشہور ہے۔ آپ اس طرح کی روایات کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کو کس نظر سے دیکھتے ہیں؟”

ساوٴنڈ بائٹ 4 (انگریزی): ساندرا پٹریشیا کلارک مینیجنگ پارٹنر و شریک بانی دی ایڈووکیٹ میگزین بارباڈوس

"جب میں قومیت کے بارے میں سوچتی ہوں تو مجھے بارباڈوس یاد آتا ہے۔ ہمارا ملک مختلف قوموں کا سنگم ہے اور ہم اس تنوع کو پسند کرتے ہیں۔”

ساوٴنڈ بائٹ 5 (انگریزی): لی چیان چونگ چیئرمین سینٹر آف ریجنل اسٹریٹیجک اسٹڈیز ملائیشیا

"جب ہم مختلف ثقافتوں کو قریب سے دیکھتے ہیں تو اختلافات کم اور مماثلتیں زیادہ محسوس ہوتی ہیں۔ یہ جنوبی ممالک کے درمیان تعاون کے نئے دروازے کھولتا ہے۔ صرف تھنک ٹینکس یا سرکاری سطح کے تعاون ہی نہیں بلکہ ثقافتی تعاون بھی اہم ہے۔ ہمیں ایک دوسرے سے سیکھنا چاہیے اور ایک دوسرے کے ورثے کی زیادہ قدر کرنی چاہیے۔”

لِی جیانگ چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!