چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر بوآؤ میں قائم بوآؤ نیئر زیرو کاربن آزمائشی زون کا فضائی منظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے 14 ویں 5 سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران دنیا کی سب سے بڑی کاربن اخراج کی تجارت کی منڈی قائم کرلی ہے جو اب مستحکم طور پر کام کر رہی ہے۔
چین کے وزیر ماحولیاتی نظام و ماحول ہوانگ رون چھیو نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک کی کاربن اخراج کی تجارتی منڈی قومی کاربن اخراج کے 60 فیصد سے زائد حصے پر محیط ہے۔
جولائی 2021 میں چین نے باضابطہ طور پر قومی کاربن اخراج کی اپنی تجارتی منڈی کا آغاز کیا تھا۔ اس کے بعد سے یہ پلیٹ فارم تجارتی گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کاربن مارکیٹ بن چکی ہے۔
کاربن اخراج کی تجارت کے تحت کاربن ڈائی آکسائیڈ یا دیگر گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کے اجازت نامے خریدے اور بیچے جاتے ہیں۔ اس تجارت کو کاربن کی موجودگی کم کرنے اور اخراج کے اہداف حاصل کرنے کے لئے اہم ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link