ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
تازہ ترین50کروڑ ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کا انتظام مکمل

50کروڑ ڈالر یورو بانڈز کی ادائیگی کا انتظام مکمل

گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ 50 کروڑ ڈالرز یورو بانڈزکی ادائیگی کا انتظام کرلیا ہے، رقم ادائیگی سے زمبادلہ ذخائر پر دبائو نہیں پڑے گا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے بتایا کہ رواں مالی سال کے دوران 26ارب ڈالر کے بیرونی قرضوں کی ادائیگی کی جانی تھیں جن میں سے ساڑھے 3ارب ڈالر ادا کئے جا چکے ہیں، باقی واجب الادا قرضوں میں سے 9 ارب ڈالر دوست ممالک کی طرف سے دیئے گئے ڈیپازٹس ہیں جو وقت آنے پر رول اوور کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ 30ستمبر تک 50کروڑ ڈالر یورو بانڈ کی ادائیگی کا بندوبست کر لیا گیا ہے، اس ادائیگی سے زرِمبادلہ کے ذخائر پر کوئی دبائو نہیں پڑے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!