اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین میں الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ نظام تیزی سے پھیلنے لگا

چین میں الیکٹرک گاڑیوں کا چارجنگ نظام تیزی سے پھیلنے لگا

سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین میں الیکٹرک گاڑیوں (ای وی) کے چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے نے تیزرفتار ترقی کو برقرار رکھا ہے جس کے تحت اگست کے آخر تک چارجنگ کی مجموعی سہولیات کی تعداد تقریباً 1 کروڑ73لاکھ 50ہزار یونٹس تک پہنچ گئی ہے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 53.5 فیصد زائد ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں الیکٹرک گاڑیوں(ای ویز) کے لئے چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے نے تیزی سے ترقی کا سلسلہ برقرار رکھا ہے اور اگست کے آخر تک ملک بھر میں چارجنگ سہولیات کی مجموعی تعداد تقریباً 1 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 53.5 فیصد زائد ہے۔

قومی توانائی انتظامیہ کے مطابق عوامی ای وی چارجنگ سہولیات کی تعداد تقریباً 43 لاکھ 20 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 37.8 فیصد اضافہ ہوا ہےان کی مجموعی بجلی کی صلاحیت تقریباً 19 کروڑ60 لاکھ کلو واٹ تک جا پہنچی ہے۔

نجی چارجنگ سہولیات میں اس سے بھی زیادہ تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا جن کی تعداد بڑھ کر 1 کروڑ 30 لاکھ 30 ہزار یونٹس ہو گئی  جو گزشتہ سال کی نسبت 59.6 فیصد اضافہ ہے۔

چارجنگ کے بنیادی ڈھانچے کی یہ تیز رفتار ترقی چین میں نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای وی) کی مسلسل بڑھتی ہوئی مارکیٹ کے ساتھ ہم آہنگ ہے جنوری سے اگست کے دوران این ای ویز کی پیداوار اور فروخت دونوں میں دوہرے ہندسوں میں اضافہ ہوا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل مینوفیکچررز کے مطابق اس عرصےمیں این  ای وی کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 37.3 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 96 لاکھ 30 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ فروخت 36.7 فیصد بڑھ کر تقریباً 96 لاکھ 20 ہزار یونٹس ہو گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!