اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچینی وزیر دفاع کا بیجنگ شیانگ شان فورم میں عالمی امن کے...

چینی وزیر دفاع کا بیجنگ شیانگ شان فورم میں عالمی امن کے تحفظ کے لئے مزید کوششوں کاعہد

چین کے وزیر دفاع ڈونگ جون نے 12ویں بیجنگ شیانگ شان فورم میں عالمی امن کے تحفظ کے لئے مزید کوششوں کا عہد کیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے 12 ویں بیجنگ شیانگ شان فورم میں عالمی امن کے تحفظ کے لئے مزید کوششوں کا عہد کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی فوج تمام فریقین کے ساتھ مل کر عملی اقدامات کے ذریعے سلامتی کو برقرار رکھنے، عسکری باہمی اعتماد کو بڑھانے، کثیرالجہتی ہم آہنگی کو تیز کرنے، اعلیٰ معیار اور موثر تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ متعلقہ نظاموں کو بہتر بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی امن کے تحفظ اور انسانیت کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں زیادہ اہم کردار ادا کیا جا سکے۔

ڈونگ جون نے اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے حوالے سے درست نظریہ اپنانا، تاریخی انصاف کا تحفظ کرنا اور ممکنہ حد تک وسیع اتفاق رائے قائم کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی فوج تمام فریقین کے ساتھ مل کر مساویانہ خودمختاری کے دفاع، بعد از جنگ بین الاقوامی نظام کی حفاظت، کثیر جہتی پالیسی کو مضبوط بنانے، مشترکہ مفادات کے تحفظ اور عالمی نظم ونسق میں اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

 "بین الاقوامی نظام کے تحفظ اور پرامن ترقی کو فروغ دینے” کے موضوع  پر اس فورم میں 100 سے زیادہ ممالک، علاقوں اور بین الاقوامی اداروں سے 1800 سے زیادہ سرکاری نمائندے، ماہرین اور دیگر مہمان شریک ہیں۔ یہ تقریب 17 سے 19 ستمبر تک جاری رہے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!