اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ تریندوسری عالمی جنگ کی فتح میں چینی قربانیوں کو کم سمجھا...

دوسری عالمی جنگ کی فتح میں چینی قربانیوں کو کم سمجھا گیا، جنگی مورخ

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں 12 ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کا منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ایک معروف امریکی عسکری مورخ نے کہا ہے کہ فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں چین کی قربانیوں کو مغربی تاریخی مطالعات میں وہ اہمیت یا پذیرائی نہیں ملی جو اسے ملنی چاہیے تھی۔

یہ بات بین الاقوامی کمیشن برائے عسکری تاریخ کے صدر ہیرالڈ ای۔ راگ جونیئر نے 12ویں بیجنگ شیانگ شان فورم کی افتتاحی تقریب سے قبل ایک بین الاقوامی سکیورٹی ڈائیلاگ کے دوران کی جس کا عنوان "فسطائیت مخالف  عالمی جنگ میں فتح کی عصری اہمیت” تھا۔

راگ نے کہا کہ انگریزی اور دیگر یورپی زبانوں میں تاریخی کتابیں شائع کرکے مغربی طاقتوں نے سیاسی بیانیے پر غلبہ حاصل کرنے کی کوشش کی ہے جس سے موثر طور پر دوسری جنگ عظیم کی تاریخ پر اجارہ داری قائم ہو گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ چینی زبان بہت سے مغربی لوگوں کے لئے ایک مشکل زبان ہے جن کی اصلی ماخذی مواد تک رسائی محدود ہے جس سے چین کے نقطہ نظر کے بارے میں عالمی آگاہی مزید متاثر ہوتی ہے اور تاریخی بیانیوں پر مغربی اجارہ داری کو تقویت ملتی ہے۔

را کے مطابق اس لسانی رکاوٹ کے ساتھ ساتھ جنگ کے بعد کے دور میں کمیونزم کے بارے میں مغرب کے گہرے خوف نے فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں اتحادیوں کی فتح کے لئے چین کی نمایاں خدمات کو نظرانداز اور کم اہمیت دینے کا سبب بنایا۔

رواں سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمت اور فسطائیت مخالف عالمی جنگ میں فتح کی 80ویں سالگرہ  منائی جارہی ہے۔ چین نے اس فتح کی یاد میں بڑے پیمانے پر فوجی پریڈ سمیت کئی تقریبات کا اہتمام کیا۔

چین نے اس فتح میں عظیم قربانیاں دیں۔ 1931 سے 1945 تک اپنی 14 سالہ طویل مزاحمت میں چین نے جاپان کی بیرون ملک موجود نصف سے زائد افواج کو مصروف رکھا اور شدید نقصان پہنچایا جس کی قیمت 3 کروڑ 50 لاکھ فوجی اور عام شہریوں کی ہلاکتوں کی صورت میں ادا کی جو دنیا بھر میں دوسری جنگ عظیم کی مجموعی ہلاکتوں کا تقریباً ایک تہائی ہے۔

دوسری جنگ عظیم کو صحیح طور پر سمجھنا اور جنگ کے بعد کے عالمی نظام کا تحفظ اس سال کے شیانگ شان فورم کے اہم موضوعات ہیں جو بدھ سے جمعہ تک جاری رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!