اتوار, اکتوبر 12, 2025
تازہ ترینچین کے جنوبی علاقے کے اہم ہوائی اڈے پر آسیان ممالک سے...

چین کے جنوبی علاقے کے اہم ہوائی اڈے پر آسیان ممالک سے مسافروں کی تعداد میں اضافہ

چین کے جنوبی گوانگشی ژوانگ خودمختار علاقے کے دارالحکومت نان ننگ میں 22 ویں چین-آسیان ایکسپو اور چین-آسیان کاروباری وسرمایہ کاری سربراہ اجلاس کے آغاز کے موقع پر نان ننگ بین الاقوامی کنونشن اور نمائشی مرکز کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)22 ویں چین-آسیان نمائش اور چین-آسیان کاروباری و سرمایہ کاری سربراہ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں واقع گوانگ ژو بائی یون بین الاقوامی ہوائی اڈے نے اس سال آسیان ممالک سے مسافروں کی تعداد میں نمایاں اضافہ رپورٹ کیا ہے۔

مقامی سرحدی حکام کے اعدادوشمار کے مطابق منگل تک ہوائی نقل و حمل کے اس اہم مرکز میں 2025 میں آسیان رکن ممالک سے تقریباً 15 لاکھ مسافروں کی آمد ورفت ہوئی جو پچھلے سال کی نسبت 42.6 فیصد زیادہ ہے۔ ان میں سے 70.5 فیصد سیاح تھے جو گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد سے زیادہ ہیں۔

گزشتہ دو سالوں میں چین نے تین آسیان ممالک  ملائیشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ  کے ساتھ ویزا استثنیٰ کے معاہدے متعارف کرائے ہیں اور بغیر ویزا سفر کی پالیسیوں نے چین اور آسیان کے درمیان عوامی روابط کو فروغ دیا ہے۔

بائی یون ہوائی اڈے پر ابھی اپنا داخلہ فارم مکمل کرنے والے تھائی لینڈ کے کاروباری شخص سومچائی چنتاوانی نے شِنہوا کو بتایا کہ بینکاک سے گوانگ ژو کا سفر صرف تین گھنٹے سے کچھ زیادہ وقت لیتا ہے۔ بغیر ویزا پالیسی کے نفاذ کے بعد میں ہر ماہ چین آتا ہوں تاکہ الیکٹرانک مصنوعات خرید سکوں اور کسٹمز کلیئرنس انتہائی آسان ہے۔

رواں سال بائی یون ہوائی اڈے پر چین کی بغیر ویزا پالیسیوں کے تحت آسیان رکن ممالک سے تقریباً 5 لاکھ مسافر آئے جو گزشتہ سال کی نسبت 61.3 فیصد زیادہ ہیں۔

چین اور آسیان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کے مضبوط ہونے کے ساتھ اور چین کی نئی ویزا پالیسیوں کی وجہ سے سفر کی طلب بڑھی ہے جس سے بائی یون ہوائی اڈے سے آسیان کے مختلف شہروں کے لئے پروازوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس وقت گوانگ ژو اور آسیان کے شہروں کے درمیان 100 سے زیادہ ہفتہ وار پروازیں ہیں۔

چین-آسیان نمائش سے قبل مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مقامی سرحدی حکام نے کاغذی کارروائی سے پاک کسٹمز کلیئرنس اور کثیراللسانی خدمات کو فروغ دیا ہے تاکہ مسافروں کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!