جمعرات, ستمبر 18, 2025
تازہ ترینچینی بحریہ کے 2 جنگی جہاز چھنگ ڈاؤ میں عوامی نمائش کے...

چینی بحریہ کے 2 جنگی جہاز چھنگ ڈاؤ میں عوامی نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں چھنگ ڈاؤ اولمپک سیلنگ سنٹر پر ایک بحری جہاز لنگرانداز ہورہا ہے۔(شِنہوا)

چھنگ ڈاؤ(شِنہوا)چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) نیوی کے 2 جنگی بحری جہاز چین کے مشرقی ساحلی شہر چھنگ ڈاؤ میں واقع اولمپک سیلنگ سنٹر میں 24 سے 28 ستمبر تک عوامی نمائش کے لئے پیش کئے جائیں گے۔

اس ایونٹ کا اہتمام پی ایل اے کے شمالی تھیٹر کمانڈ نیوی نے کیا ہے اور یہ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ کے دوران پیدا ہونے والے جذبے کو فروغ دینے کے لئے مرتب کیا گیا ہے۔ اس دوران عوام میزائل ڈسٹرائر شی ننگ اور میزائل فریگیٹ ووہو کا دورہ کر سکیں گے۔

عوام بی ہائی فلیٹ کے آفیشل وی چیٹ اکاؤنٹ کے ذریعے مفت ٹکٹ بک کروا سکتے ہیں۔

یہ دونوں بحری جہاز چین میں ہی تیار کئے گئے ہیں۔ شی ننگ کو جنوری 2017 اور ووہو کو جون 2017 میں بحریہ میں شامل کیا گیا تھا۔ یہ دونوں بحری جہاز اس وقت شمالی تھیٹر کمانڈ نیوی کی سروس میں فعال ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!