اتوار, اکتوبر 5, 2025
تازہ ترینچین-آسیان عوامی تبادلوں میں اضافہ، 2025 کے پہلے 8 مہینوں میں 2...

چین-آسیان عوامی تبادلوں میں اضافہ، 2025 کے پہلے 8 مہینوں میں 2 کروڑ 50 لاکھ سے متجاوز

چین کے شمالی شہر تیانجن میں تیانجن بن ہائی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ٹرمینل ون پر مسافر امیگریشن معائنہ کراتے ہوئے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)2025 کے پہلے 8 مہینوں کے دوران چینی مین لینڈ اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے رکن ممالک کے درمیان سفر کی تعداد 2 کروڑ 52 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جو گزشتہ سال کی نسبت 11.2 فیصد زائد ہے۔

چین کی قومی امیگریشن انتظامیہ (این آئی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری سے اگست 2025 تک چینی مین لینڈ سے آسیان ممالک میں داخل ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 45 لاکھ سے زیادہ رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.7 فیصد زیادہ ہے۔

اسی عرصے میں آسیان ممالک سے چین آنے والوں کی تعداد 27.5 فیصد اضافے سے ایک  کروڑ سے تجاوز کرگئی جن میں اکثریت بغیر ویزا کے چین میں داخل ہوئی۔

این آئی اے کے مطابق وہ مستقبل میں سرحد پار سفر کو مزید آسان بنانے والی پالیسیاں متعارف کرائے گی تاکہ چین اور آسیان ممالک کے درمیان تبادلے کو فروغ دیا جا سکے، علاقائی اقتصادی و تجارتی تعاون کو مضبوط اور خطے کی سماجی و اقتصادی ترقی میں نئی روح پھونکی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!