جمعرات, ستمبر 18, 2025
تازہ ترینہانگ کانگ کی جامعات 2026 سے مزیدغیر مقامی طلبہ کو داخلہ دیں...

ہانگ کانگ کی جامعات 2026 سے مزیدغیر مقامی طلبہ کو داخلہ دیں گی

چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں واقع ہانگ کانگ پولی ٹیکنک یونیورسٹی کے کیمپس کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

ہانگ کانگ(شِنہوا)چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے اپنی پالیسی تقریر میں اعلان کیا ہے کہ 2026/27 کے تعلیمی سال سے ہانگ کانگ کی یونیورسٹیوں کو مالی اخراجات خود اٹھانے والے غیر مقامی طلبہ کو مقامی طلبہ کی نشستوں کے 50 فیصد تک داخلہ دینے کی اجازت دی جائے گی۔

جان لی نے کہا کہ ہانگ کانگ کی جامعات بہت مقبول ہیں اور اپنے مالی اخراجات پر پڑھنے والے غیر مقامی طلبہ کی درخواستوں میں ہر سال دو عددی شرح سے اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غیر مقامی طلبہ کے داخلے کی حد مقامی نشستوں کے 40 فیصد تک ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فنڈڈ ریسرچ پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں اپنے مالی اخراجات کے تحت داخل ہونے والے طلبہ کی زیادہ سے زیادہ تعداد کی حد بھی 100 فیصد سے بڑھا کر 120 فیصد کر دی جائے گی۔

مزید بین الاقوامی تدریسی اور تحقیقی ماہرین اور طلبہ کو راغب کرنے کے لئے ایچ کے ایس اے آر کی حکومت کا تعلیمی بیورو ’سٹڈی ان ہانگ کانگ‘ کے نام سے ایک ٹاسک فورس قائم کرے گا۔ اس حوالے سے جو اقدامات کئے جائیں گے ان میں "ہانگ کانگ، آپ کا عالمی معیار کا کیمپس” کے نام سے ایک بڑی تشہیری مہم بھی شامل ہے جس کا مقصد تعلیمی شعبے، سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی تعاون میں ہانگ کانگ کے معیاری وسائل کو اجاگر کرنا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!