راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈینگی تیزی سے پھیلنے لگا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔
محکمہ صحت کے مطابق شہر سے اب تک مجموعی طور پر 374 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے 82 اس وقت مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی پھیلاؤ روکنے کیلئے اب تک 13لاکھ 6ہزار 235 مقامات کی جانچ پڑتال کی گئی جن میں سے 1 لاکھ 45 ہزار 575 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 3ہزار 845مقدمات درج جبکہ 1ہزار 677 مقامات کو سیل کیا گیا۔
حکام کے مطابق 3ہزار 285چالان جبکہ97لاکھ 61ہزار 7روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔حکام نے ڈینگی ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔
