بدھ, ستمبر 17, 2025
تازہ ترینچین کے مرکزی سطح پر زیرانتظام ریاستی ملکیتی اداروں کے اثاثوں اور...

چین کے مرکزی سطح پر زیرانتظام ریاستی ملکیتی اداروں کے اثاثوں اور منافع میں زبردست اضافہ

چین کے ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثہ جات کی نگرانی اور انتظام کے کمیشن کے چیئرمین ژانگ یوژو ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر (ایس سی آئی او)کے زیراہتمام ایک پریس کانفرنس میں شریک ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کے مجموعی اثاثوں اور منافع دونوں میں 14 ویں پانچ سالہ منصوبہ (2021-2025) کے دوران نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ریاستی کونسل کے ریاستی ملکیتی اثاثہ جات کی نگرانی اور انتظام کے کمیشن کے چیئرمین ژانگ یوژو نے ایک پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی اداروں کے مجموعی اثاثے  700 کھرب یوآن (تقریباً 98.6 کھرب امریکی ڈالر) سے بڑھ کر 900 کھرب یوآن سے تجاوز کرگئے ہیں جبکہ مجموعی منافع 19 کھرب یوآن سے بڑھ کر 26 کھرب یوآن تک پہنچ گیا ہے۔ یہ بالترتیب 7.3 فیصد اور 8.3 فیصد اوسط سالانہ ترقی کی شرح ظاہر کرتے ہیں۔

ژانگ نے کہا کہ سالوں کی مسلسل کوششوں کے بعد مرکزی زیرانتظام ریاستی ملکیتی ادارے اختراعی صلاحیت کے میدان میں نمایاں ترقی حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان اداروں کی تحقیق و ترقی پر سالانہ اخراجات مسلسل 3 سالوں سے 10 کھرب یوآن سے تجاوز کر چکے ہیں۔

 ژانگ نے مزید بتایا کہ مرکزی زیرانتظام سرکاری ملکیتی اداروں نے اس عرصے کے دوران ٹیکسوں اور فیسوں کی مد میں 100 کھرب یوآن سے زائد کا حصہ ڈالا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!