جمعرات, ستمبر 18, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل کا یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر دوبارہ مہلک فضائی حملہ ،...

اسرائیل کا یمن کی الحدیدہ بندرگاہ پر دوبارہ مہلک فضائی حملہ ، خوفناک آگ بھڑک اٹھی

صنعا: اسرائیل نے یمن کے ساحلی شہر الحدیدہ پر دوبارہ مہلک فضائی حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں متاثرہ علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے الحدیدہ بندرگاہ کو نشانہ بناتے ہوئے 12 بمبار حملے کیے جو لگ بھگ 10 منٹ تک جاری رہے۔ یہ حملے بندرگاہ کے ان تین اہم ڈوکس پر کیے گئے جو گزشتہ حملوں کے بعد بحال کیے گئے تھے۔

صیہونی فوج نے دعوی کیا کہ الحدیدہ کی بندرگاہ ایران سے اسلحہ کی ترسیل کا مرکز بن چکی ہے، اسرائیلی فوج نے کارروائی سے قبل بندرگاہ اور لنگر انداز جہازوں کو خالی کرنے کا انتباہ بھی جاری کیا تھا، یہ کارروائی حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں کے ردعمل میں کی گئی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!