جمعرات, ستمبر 18, 2025
پاکستانخضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار فتنہ الہندوستان کی موجودگی کی اطلاع پر 14 اور 15 ستمبر کی رات کو آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی ختم کرکے رہیں گی۔ قوم کی غیرمتزلزل حمایت سے منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹھہرے میں لائیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!