پنجاب حکومت نے 9 مئی مقدمات میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نئے نوٹیفکیشن کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس اور 9مئی مقدمات کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کی بجائے انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں ہی ہوگا، بانی پی ٹی آئی کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔
