بدھ, ستمبر 17, 2025
تازہ ترینچین کی اڑنے والی گاڑی کو متحدہ عرب امارات میں آزمائشی پرواز...

چین کی اڑنے والی گاڑی کو متحدہ عرب امارات میں آزمائشی پرواز کی اجازت  مل گئی

چین کی گاڑی ساز کمپنی ’ایکس پینگ ایئرو ایچ ٹی‘  کی تیار کردہ اڑنے والی گاڑی ’’لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر‘‘ کو بدھ کے روز متحدہ عرب امارات کی شمالی ترین ریاست راس الخیمہ میں پرواز کا خصوصی اجازت نامہ مل گیا ہے۔

سرٹیفکیٹ دینے کی اس تقریب میں راس الخیمہ کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کی سپریم کونسل کے رکن شیخ سعود بن صقر القاسمی، متحدہ عرب امارات میں چین کے سفیر ژانگ یِمِنگ اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے ہیں۔

خصوصی پرواز کا اجازت نامہ ایکس پینگ ایئرو ایچ ٹی کے بانی ژاؤ ڈی لی کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا کھلا اور اختراعی ماحول اڑنے والی گاڑیوں کی ٹیکنالوجی کو جانچنے کے لئے ایک مثالی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔

’’لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر‘‘ ایک مکمل برقی فضائی گاڑی ہے جس میں بڑا اسمارٹ ڈسپلے اور سنگل اسٹک کنٹرول سسٹم نصب ہے۔ یہ خودکار اور دستی دونوں انداز میں اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کا جدید فلائٹ کنٹرول سسٹم پرواز کی حفاظت کو مزید بہتر بناتا ہے جبکہ کم شور اور ماحول دوست خصوصیات کے باعث یہ شہری علاقوں میں استعمال کے لئے نہایت موزوں ہے۔

متحدہ عرب امارات کم بلندی والی معیشت کے فروغ کے لئے سرگرم ہے اور اسمارٹ ٹرانسپورٹیشن کے شعبے میں عالمی کمپنیوں کو متوجہ کرنے کے لیے مختلف پالیسیاں نافذ کر رہا ہے۔

را س الخیمہ، متحدہ عرب امارات سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!