چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر (ایس سی آئی او) کے زیراہتمام 14ویں 5سالہ منصوبے (2021-2025) کے دوران زرعی اور دیہی ترقی میں حاصل ہونےوالی کامیابیوں کے حوالے سے پریس کانفرنس کی جارہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)محفوظ حیاتیاتی ذخائر کا 5 واں عالمی کانگریس (ڈبلیو سی بی آر) چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژو میں 22 سے 25 ستمبر تک منعقد ہوگا۔
منگل کو ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر کی جانب سے منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران چینی اکیڈمی آف سائنسز (سی اے ایس ) کے نائب صدر حہ ہونگ پھنگ نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ یہ کانفرنس ایشیا میں منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں 150 سے زائد ممالک اور علاقوں سے تقریباً 4 ہزار مندوبین شرکت کریں گے۔
حہ نے کہا کہ چین اس موقع کو حیاتیاتی نظم و نسق کے عالمی ماہرین کی آراء حاصل کرنے، بین الاقوامی سائنسی تعاون کو گہرا کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور ماحولیاتی انتظام میں اہم کامیابیاں حاصل کرنے کے لئے استعمال کرے گا۔
توقع ہے کہ اس کانفرنس کے دوران ہانگ ژو ایکشن پلان جاری کیا جائے گا جو آئندہ 10 سال کے لئے یونیسکو کے مین اینڈ دی بایوسفیئر (ایم اے بی) پروگرام کی رہنمائی کرے گا۔
ہر 10سال بعد یونیسکو ایم اے بی پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ لینے، تجربات کا تبادلہ کرنے اور مستقبل کے لئے سمتیں طے کرنے کے لئے ڈبلیو سی بی آر کا انعقاد کرتا ہے۔ آخری ڈبلیو سی بی آر 2016 میں پیرو کے شہر لیما میں منعقد ہوئی تھی جہاں لیما ایکشن پلان (2016-2025) کو منظور کیا گیا تھا۔
