اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینڈیجیٹل ماحولیاتی تحفظ سے خوبصورت چین کے قیام کی رفتار تیز ہوگئی

ڈیجیٹل ماحولیاتی تحفظ سے خوبصورت چین کے قیام کی رفتار تیز ہوگئی

بیجنگ: چین کی حکومت نے خوبصورت چین کے ہدف کے حصول کی جانب  ڈیجیٹل گورننس سسٹم کی تعمیرمیں نمایاں پیش رفت کی ہے۔

ماحول دوست اور ذہین ڈیجیٹل ماحولیاتی تحفظ کی تکنیک کو اپناتے ہوئےوزارت قدرتی وسائل نے سروے، نقشہ سازی اور جغرافیائی معلومات کے نظام کی منتقلی اور اپ گریڈنگ کو تیز کیا ہے۔

وزارت کے مطابق،جغرافیائی اعداد و شمار کے مقامی وسائل کو بہتر بناتے ہوئے مختلف سطحوں پرملک  کے ٹپوگرافک نقشوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا گیا ہے۔

2022 سے وسیع پیمانے پر مقامی سطح پرجغرافیائی ڈیٹا جمع کرنے کا نظام وضع کیا گیا جسے  باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے، اس میں70 لاکھ  مربع کلومیٹر سے زیادہ 3ڈی  ماڈلز بنائے گئے ہیں۔

وزارت نے بے ڈو نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم پر مبنی سیٹلائٹ نیویگیشن اور پوزیشننگ بینچ مارک اسٹیشنز کا جامع نیٹ ورک بھی تشکیل دیا ہے، جو مختلف سرگرمیوں کے لیے ایک متحد قومی سروے اور نقشہ سازی کی بینچ مارک سروس فراہم کرتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!