ایک اعلیٰ چینی عہدیدار نے کہا ہے کہ چینی اور امریکی وفود نے باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر ٹک ٹاک سمیت باہمی دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی امور پر کھل کر تفصیلی اور تعمیری تبادلہ خیال کیا ہے-(شِنہوا)
میڈرڈ(شِنہوا)ایک اعلیٰ چینی عہدیدارنے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کے وفود نے ٹک ٹاک سمیت باہمی دلچسپی کے اقتصادی اور تجارتی مسائل پر کھل کر تفصیلی اور تعمیری بات چیت کی ہے۔
چین کے وزارت تجارت کے بین الاقوامی تجارت کے نمائندے اور نائب وزیر تجارت لی چھینگ گانگ نے ایک بریفنگ میں کہا کہ دونوں جانب سے اس بات کو مکمل طور پر تسلیم کیا گیا ہے کہ چین اور امریکہ کے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کا مستحکم ہونا دونوں ممالک کے لئے بہت اہم ہے اور عالمی اقتصادی استحکام اور ترقی پر بھی اس کا بڑا اثر پڑتا ہے۔
ٹک ٹاک کے مسئلے کے حوالے سے لی چھینگ گانگ نے کہا کہ چین ہمیشہ سے ٹیکنالوجی اور اقتصادی تجارتی معاملات پر سیاست، انہیں آلہ کار بنانے یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا آیا ہے اور کبھی بھی اصولوں، کمپنیوں کے مفادات یا بین الاقوامی انصاف و مساوات کی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
نائب وزیرتجارت نے کہا کہ چین قومی مفادات، چینی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور متعلقہ قوانین و ضوابط کے مطابق ٹیکنالوجی کی برآمد کی منظوری دے گا۔
