انگلش پریمیر فٹ بال لیگ کے مزید 6میچز 20ستمبر کو کھیلے جائینگے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلا میچ دفاعی چمپئن لیورپول اور ایورٹن کی ٹیموں کے درمیان اینفلیڈ، لیورپول میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ برائٹن اینڈ ہوو البیون اور ٹوٹنہم ہاٹ پور کی ٹیموں کے درمیان امریکن ایکسپریس سٹیڈیم، فالمر میں کھیلا جائے گا، تیسرے میچ میں برنلے اور ناٹنگھم فارسٹ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی اور یہ میچ ٹرف مور، برنلے میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ ویسٹ ہیم یونائیٹڈ اور کرسٹل پیلس کی ٹیموں کے درمیان لندن سٹیڈیم، لندن میں کھیلا جائے گا، پانچواں میچ وولور ہیمپٹن اور لیڈز یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان مولینکس اسٹیڈیم، وولور ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔
جبکہ چھٹا اور آخری میچ مانچسٹر یونائیٹڈ اور چیلسی کے درمیان اولڈ ٹریفورڈ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔
