لاہور: ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 4.8شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس سے عوام خوف وہراس کاشکار ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ترجمان کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ویسٹ ملتان 126کلو میٹر اور زیر زمین گہرائی 55کلومیٹر تھی۔
ذرائع کے مطابق زلزلے کے باعث عوام خوف وہراس کا شکارہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دفاتر سے باہرنکل آئے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق اب تک زلزلے سے کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی تاہم پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے کسی بھی نقصان کی اطلاع ہیلپ لائن 1129پر دی جا سکتی ہے۔
