پیر, ستمبر 15, 2025
تازہ ترینچین کے شہر شیامن میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کا...

چین کے شہر شیامن میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کا عالمی میلہ شروع

چین میں سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کا 25 واں عالمی میلہ (سیفٹ) پیر کے روز مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر شیامن میں شروع ہو گیا جس میں 120 سے زائد ممالک اور خطوں کے مندوبین شریک ہیں۔

اس چار روزہ میلہ میں تین اہم شعبوں پر توجہ مرکوز  کی جا رہی ہے۔ "چین میں سرمایہ کاری”، "چینی سرمایہ کاری” اور "بین الاقوامی سرمایہ کاری”۔ سرمایہ کاری سے متعلق 100سے زائد سرگرمیاں بھی اس میں شامل ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): سائبھورن بیبور یبَنکُل، تجارتی قونصلر، رائل تھائی قونصلیٹ جنرل، شیامن

"ہم بہت پرجوش ہیں کیونکہ یہ پہلا موقع ہے کہ ہم 35 تھائی کمپنیوں کو ساتھ لائے ہیں جو اپنے شعبوں میں نمایاں برآمد کنندہ ہیں۔ تھائی کمپنیوں کو چینی صارفین سے مثبت توقعات ہیں۔ ہمیں یہاں بے شمار امکانات دکھائی دیتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ یہ منڈی مزید ترقی کرے گی۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): دانیجل نیکولچ، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل، حکومت سربیا

"ہم مسلسل چوتھے سال سیفٹ میں شریک ہیں۔ اس بار ہم نے سربیا کی اعلیٰ معیار کی مشروبات بنانے والوں کو مدعو کیا ہے۔ اس سال ہم زیادہ تجارت کو فروغ دینے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ یہ ایک دو طرفہ عمل ہونا چاہئے تاکہ سربین سرمایہ کار شیامن اور چین آئیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ سیفٹ کو دو طرفہ تعاون کا پلیٹ فارم بنایا جائے۔”

سیفٹ پہلی بار 1997 میں شروع کیا گیا تھا۔ وزارتِ تجارت کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا یہ میلہ اب سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور عالمی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

شیامن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں سرمایہ کاری اور تجارت کا 25 واں میلہ شروع ہو گیا

مشرقی شیامن میں منعقد ہونے والا یہ میلہ چار روز جاری رہے گا

 120 سے زائد ممالک اور خطوں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں

 چین میں سرمایہ کاری اور چینی و عالمی سرمایہ کاری اہم موضوعات ہیں

100 سے زائد سرمایہ کاری پر مبنی سرگرمیاں منعقد کی جا رہی ہیں

تھائی لینڈ کی 35 کمپنیوں پہلی بار میلے میں شریک ہوئیں

سربیا کی اعلیٰ معیار کی مشروبات بھی پیش کی گئیں

سیفٹ 1997 سے سرمایہ کاری اور ترقی کا اہم پلیٹ فارم ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!