چین میں جنوری سے جولائی تک طے شدہ اثاثوں میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال 2025 کے پہلے 8 ماہ میں چین کی طے شدہ اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا جبکہ پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھی۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق مجموعی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.5 فیصد اضافہ ہوا جو 326.1 کھرب یوآن (تقریباً 45.9 کھرب امریکی ڈالر) سے تجاوز کرگئی۔
اعدادوشمار کے مطابق خاص طور پر پیداواری شعبے میں سرمایہ کاری میں سالانہ 5.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ شہری سہولتوں کی تعمیر میں سرمایہ کاری میں 2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔
ہائی ٹیک صنعتوں میں مضبوط ترقی دیکھی گئی۔ انفارمیشن سروسز میں سرمایہ کاری میں سالانہ بنیاد پر 34.1 فیصد اضافہ ہواجبکہ خلائی گاڑیوں اور آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری میں 28 فیصد اضافہ ہوا۔ کمپیوٹر اور دفتری آلات کی تیاری میں سرمایہ کاری میں 12.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اگر رئیل اسٹیٹ کو نکال دیا جائے تو اس مدت کے دوران مستقل اثاثہ جاتی سرمایہ کاری میں سالانہ 4.2 فیصد اضافہ ہوا۔
