پیر, ستمبر 15, 2025
تازہ ترینچین کی صنعتی پیداوار میں اگست کے دوران 5.2 فیصد اضافہ

چین کی صنعتی پیداوار میں اگست کے دوران 5.2 فیصد اضافہ

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی کے دوران چین کی تیارصنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سرکاری اعدادوشمار کے مطابق اگست میں چین کی تیار صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا۔

قومی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق یہ شرح جولائی میں ہونے والے 5.7 فیصد اضافے کے مقابلے میں قدرے کم ہے۔

سال 2025 کے پہلے 8 مہینوں میں چین کی صنعتی پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 6.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صنعتی پیداوار سے مراد ان بڑی کمپنیوں کی کارکردگی ہے جن کا سالانہ کاروباری حجم کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 28 لاکھ امریکی ڈالر) ہوتا ہے۔

اعدادوشمار کی تفصیل کے مطابق اگست میں پیداواری شعبے کی تیار پیداوار میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ کان کنی کے شعبے میں یہ اضافہ 5.1 فیصد رہا۔ بجلی، حرارت، گیس اور پانی فراہم کرنے والے شعبے کی پیداوار میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!