چینی اور امریکی وفود نے سپین کے شہر میڈرڈ میں اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات شروع کردیئے۔(شِنہوا)
میڈرڈ(شِنہوا)چینی اور امریکی وفود نے اتوار کے روز یہاں اقتصادی اور تجارتی امور پر مذاکرات شروع کردیئےہیں۔
چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا تھا کہ آنے والے دنوں میں دونوں فریق امریکہ کی یکطرفہ ٹیرف پالیسی، برآمدی پابندیوں کے غلط استعمال اور ٹک ٹاک جیسے معاملات پر بات چیت کریں گے۔
مذاکرات میں چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم حہ لی فینگ کر رہے ہیں، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن بھی ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹک ٹاک کے معاملے پر چین کا موقف واضح اور مستقل ہے۔ چین اپنے اداروں کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے پُرعزم ہے اور ٹک ٹاک کے مسئلے کو متعلقہ قوانین اور ضوابط کے مطابق نمٹائے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link