نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں نیپال کے صدر رام چندرا پوڈیل (دائیں سے دوسرے) سوشیلا کرکی (دائیں سے پہلی) سے عبوری حکومت کی وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف لے رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین نے سوشیلا کرکی کو نیپال کی عبوری حکومت کی وزیراعظم بننے پر مبارکباد دی ہے ۔
سوشیلا کرکی، جو نیپال کی سابق چیف جسٹس رہ چکی ہیں، نے کے پی شرما اولی کے استعفے کے بعد عبوری حکومت کی وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا۔
چینی ترجمان نے کہا کہ چین اور نیپال کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں اور چین ہمیشہ کی طرح نیپالی عوام کی جانب سے خود منتخب کئے گئے ترقی کے راستے کا احترام کرتا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ چین نیپال کے ساتھ مل کر پرامن بقائے باہمی کے 5 اصولوں کو فروغ دینے، مختلف شعبوں میں تبادلے اور تعاون کو بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link