چین کے شمالی صوبہ ہیبے کے شہر شیونگ آن میں شیونگ آن- شِن ژو تیز رفتار ریلوے کے زیر زمین حصے اور اس سے منسلک معاون منصوبوں کے تعمیراتی کام کامنظر-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چائنہ اسٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چین میں ریلوے کے تعمیراتی کاموں میں 2025 کے پہلے 8 مہینوں کے دوران مسلسل پیشرفت دیکھنے میں آئی اور اس دوران طے شدہ اثاثوں کی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا ۔
کمپنی کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران ریلوے شعبے میں طے شدہ اثاثوں کی سرمایہ کاری کا مجموعی حجم 504.1 ارب یوآن (تقریباً 70.98 ارب امریکی ڈالر) رہا۔
کمپنی نے بتایا کہ یہ سرمایہ کاری مجموعی ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور ملکی مانگ بڑھانے اور چینی معیشت کی مستحکم بحالی کے لئے ایک نئی تحریک فراہم کر رہی ہے۔
رواں سال ملک بھر میں ریلوے منصوبے مسلسل ترقی کر رہے ہیں۔ 2025 کی پہلی ششماہی میں 301 کلومیٹر نئی ریلوے لائنیں فعال کی گئیں جبکہ مزید روٹس کی تیاری کا کام بھی بھرپور انداز میں آگے بڑھا۔
