اتوار, ستمبر 14, 2025
انٹرنیشنلچین اور یورپ کو صدی کی سب سے بڑی تبدیلیوں کے دوران...

چین اور یورپ کو صدی کی سب سے بڑی تبدیلیوں کے دوران درست فیصلے کرنے چاہئیں، چینی وزیرِ خارجہ

سلووینیا کے شہر لیوبلیانا میں چینی وزیرخارجہ وانگ یی اور سلووینیا کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ تانجا فاجون ملاقات کررہے ہیں-(شِنہوا)

لیوبلیانا(شِنہوا)چین کے اعلیٰ سفارتکار نے  کہا کہ چین  سلووینیا سمیت یورپی ممالک  کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ عالمی صورتحال میں زیادہ استحکام اور مثبت توانائی لائی جا سکے اور دنیا کے لئے ایک روشن مستقبل قائم کیا جا سکے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے یہ بات سلووینیا کی نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ تانجا فاجون سے مذاکرات کے بعد کہی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن وانگ یی نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات جامع اور تفصیلی رہے اور وسیع اتفاق رائے قائم ہوا۔

انہوں نے کہا کہ چین سلووینیا کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے پہلے ممالک میں شامل تھا اور چین کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل روایت یہ ہے کہ تمام ممالک چاہے بڑے ہوں یا چھوٹے، برابر ہیں۔

وانگ یی نے کہا کہ گزشتہ 30 سال سے زیادہ عرصے میں، چاہے بین الاقوامی صورتحال میں کتنی ہی تبدیلی آئے، چین نے اپنی خارجہ پالیسی کا تسلسل اور استحکام برقرار رکھا ہے۔ چین نے ہمیشہ سلووینیا کے ساتھ  مساوات، دوستی، تعاون اور باہمی فائدے کو فروغ دیا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ مختلف حجم اور معاشرتی نظام رکھنے والے ممالک کس طرح ہم آہنگی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وقت نے بخوبی ثابت کر دیا ہے کہ چین اور سلووینیا ایک دوسرے کے قابل اعتماد دوست اور شراکت دار ہیں۔ لیوبلیاناکے مرکز میں ایک یادگار تعمیر ہے جو چین اور سلووینیا کے درمیان دوستی کی روشن عکاسی کرتی ہے۔ چین سلووینیا کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مسلسل مضبوط بنانے، دونوں عوام کے لئے مزید فوائد لانے اور چین-سلووینیا دوستی کا ایک نیا باب رقم کرنے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!