اوچ شریف میں سیلاب سے مکانات اور دیواریں منہدم ہو گئیں، ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں، 20 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہیں، سیلاب میں پھنسے افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سیلاب سے اوچ شریف اور احمد پور شرقیہ کے 36 موضع جات کے اڑھائی لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، چک کہل، بڈانی، عزیز آباد، بختیاری، شکرانی، جاگیر صادق آباد، رسول پور، سرور آباد، چناب رسول پور شدید متاثر ہوئے۔
