اتوار, ستمبر 14, 2025
تازہ ترینغزہ میں انسولین کی شدید قلت، ذیابیطس کے ہزاروں مریضوں کی زندگیاں...

غزہ میں انسولین کی شدید قلت، ذیابیطس کے ہزاروں مریضوں کی زندگیاں خطرے میں

جنگ سے تباہ حال غزہ کی پٹی میں مشکلات صرف فضائی حملوں اور گولہ باری کے خطرات  تک محدود نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کے تقریباً ہر پہلو میں سرایت کر چکی ہیں۔ حتیٰ کہ ذیابیطس کے مریضوں کے لئے زندگی بچانے والی ادویات تک رسائی بھی مشکل ہو گئی ہے۔

65 سالہ ماہر المصری غزہ شہر کے مغرب میں بے گھر افراد کے کیمپ کے ایک طبی مرکز میں پلاسٹک کی کرسی پر بیٹھے انسولین کے انتظار میں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دو دنوں میں چار مختلف مراکز پر جا چکے ہیں مگر ہر بار خالی ہاتھ لوٹنا پڑا۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (عربی): ماہر المصری، غزہ کے رہائشی

"میں یہ دوا (انسولین) ہر تین ماہ بعد لیتا تھا کیونکہ اس سے میری بیماری کچھ حد تک قابو میں رہتی تھی لیکن اب یہ دوا بالکل دستیاب نہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں اسے کسی نجی فارمیسی سے خرید سکوں مگر دوسرے مریضوں کے پاس یہ سہولت نہیں۔ جنگ سے پہلے یہ ہمیشہ مل جاتی تھی مگر جنگ کے دوران یہ کئی بار اور بعض اوقات ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصے کے لئے منقطع رہی۔”

غزہ میں صحت حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے تنازع میں اب تک 64 ہزار سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔

جنگ کے آغاز سے جاری اسرائیلی محاصرہ مارچ کے اوائل میں حماس کے ساتھ جنگ بندی ٹوٹنے کے بعد مزید سخت کر دیا گیا تھا۔ اس محاصرے نے ضروری سامان سمیت ادویات کی ترسیل کو بری طرح متاثر کیاہے۔

صحت حکام کا کہنا ہے کہ غزہ میں 60 ہزار سے زیادہ ذیابیطس کے مریض انسولین کی کمی اور بجلی نہ ہونے کے باعث دوا محفوظ نہ رکھ پانے کی وجہ سے فوری طور پر کوما، گردوں کی ناکامی یا اعضا کے کٹنے کے خطرے سے دوچار ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (عربی): محمد عاقل، فارماسسٹ، غزہ ،فلسطینی

"زیادہ تر بنیادی ادویات جن کی مریضوں کو ضرورت ہے اب بالکل دستیاب نہیں۔ پہلے کہا جاتا تھا کہ کچھ دوائیں کم ہیں مگر اب صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے کہ ہم کہتے ہیں تمام دوائیں ختم ہو چکی ہیں۔ حتیٰ کہ عام درد کش، بلڈ پریشر کی دوا، ذیابیطس کی دوا اور پیناڈول بھی نہیں ملتی۔”

غزہ، فلسطین سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!