اتوار, ستمبر 14, 2025
تازہ ترینچین کے صوبہ یوننان میں گلوبل ساؤتھ فورم 2025 اختتام پذیر

چین کے صوبہ یوننان میں گلوبل ساؤتھ فورم 2025 اختتام پذیر

چین کے جنوب مغربی صوبہ یوننان میں  گلوبل ساؤتھ میڈیا اینڈ تھنک ٹینک فورم 2025 منگل کے روز اختتام پذیر  ہو گیا ہے۔ فورم کا موضوع "گلوبل ساؤتھ کو بااختیار بنانا اور عالمی تبدیلیوں سے نمٹنا” رکھا گیا تھا۔

فورم میں 110 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 260 سے زائد صحافتی اداروں، تھنک ٹینکس، سرکاری اداروں اور عالمی تنظیموں کے تقریباً 500 نمائندے شریک ہوئے ہیں۔

فورم کا اجلاس پانچ روز جاری رہا جس میں مختلف نشستیں اور مشاہداتی دورے شامل تھے۔شرکاء نے فورم کے موضوع کو عملی شکل دینے کے طریقوں پر غور کیا۔ خیالات کے تبادلے کے ذریعے انہوں نے عالمی جنوب کی ترقی اور مستقبل کی خوشحالی کے لئے بھرپور عزم اور اتفاقِ رائے کا اظہار کیا ہے۔

شِنہوا گلوبل سروس کی تیار کردہ رپورٹ 

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!